سرمایہ کاری کی بحالی کی رفتار سست روی کاشکار:عالمی بینک

سرمایہ کاری کی بحالی کی رفتار سست روی کاشکار:عالمی بینک

اسلام آباد(اے پی پی)عالمی بینک نے کہاہے کہ ہزاریہ ترقیاتی اہداف کے حصول کیلئے سرمایہ کاری میں ترقی یافتہ ممالک کوترقی پذیرممالک کی مدد کرنا چاہیے ۔ یہ بات عالمی بینک کی ایک حالیہ رپورٹ میں کہی گئی ہے ۔

 یہ رپورٹ عالمی بینک گروپ کے ڈپٹی چیف اکانومسٹ آیان کوسے اوراکانومسٹ کرسٹین سٹام اور ان کی ٹیم نے مرتب کی ہے ۔رپورٹ میں بتایاگیاہے کہ 2020 کی دہائی میں اقوام متحدہ کے پائیدار ترقیاتی اہداف کے حصول کے لیے اہم پیشرفت کی توقع تھی لیکن اس کے برعکس عالمی اقتصادی ترقی کے حوالے سے یہ دہائی اب تک پچھلے 30 سال کی سب سے کمزور دہائی رہی ہے ۔ ترقی پذیر معیشتوں میں سرمایہ کاری کی شرح 2010 میں 9.8 فیصد تھی جو 2019 میں 2.6 فیصد تک گر گئی، کوویڈ 19 کی عالمگیروبا نے صورتحال کومزید پیچیدہ بنادیا ہے ۔رپورٹ کے مطابق حالیہ وقتوں میں سرمایہ کاری کی بحالی کی رفتارسست روی کاشکارہے ،اس سال سرمایہ کاری کی شرح صرف 3.5 فیصد تک متوقع ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں