ڈیرہ غازی خان:شادی میں فائرنگ ،دستی بموں سے حملہ،4قتل

ڈیرہ غازی خان:شادی میں فائرنگ ،دستی بموں سے حملہ،4قتل

ڈیرہ غازیخان(ڈسٹرکٹ رپورٹر )شادی کی تقریب میں فائرنگ،دستی بموں سے حملہ ،4افراد قتل، 3زخمی ہوگئے ، ڈیرہ غازیخان کے نواحی علاقے تھانہ کالا کی حدود ہوتہ ہتوانی میں اکرام ہتوانی کی شادی کی تقریب اس وقت ماتم میں بدل گئی۔

 جب پرانی دشمنی  کی بنا پر ہتوانی گروپ کے حفیظ اللہ،شاکر ،فیض محمد ،نذر حسین، دلشاد، الیاس، ریاض عرف مخلص کھوسہ ، 3 سے 4 نامعلوم افراد اور لادھا گروپ کے ریاض عرف لادھا،مصطفی گورچانی،ارشد گورچانی سمیت 2 سے 3 افراد آپس میں لڑ پڑے ،پنڈال میدان جنگ بن گیا فائرنگ کی ، ہینڈ گرنیڈ کا بھی استعمال کیا گیا ، 31 سالہ حفیظ اللہ ،45 سالہ خالق ،14 سالہ ارشد اور40 سالہ ریاض مارے گئے جبکہ 30 سالہ صداقت ،30 سالہ دلشاد اور14 سالہ الیاس شدید زخمی ہو ئے اور علامہ اقبال ٹیچنگ ہسپتال کے ٹراما سنٹر میں زیر علاج ہیں ۔ ادھر تھانہ کالا پولیس نے سنگین دفعات کے تحت مقدمہ درج کرکے فائرنگ میں ملوث ملزموں کی گرفتاری کے لئے چھاپے مار نا شروع کر دیئے ہیں ابتدائی اطلاعات کے مطابق فائرنگ سعودی عرب میں مبینہ لین دین کے تنازع پر ڈی پی او سید علی بھی موقع پر پہنچ گئے اور پولیس کو فوری طور پر ملزموں کی گرفتاری کاحکم دیا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں