لیفٹیننٹ جنرل (ر)محمد علی نے سیکرٹری دفاع کا چارج سنبھال لیا
اسلام آباد (خصوصی نیوز رپورٹر) لیفٹیننٹ جنرل (ر)محمد علی نے سیکرٹری دفاع کا چارج سنبھال لیا ۔ محمد علی اہم فوجی عہدوں پر کا م کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں ۔
سیکرٹری دفاع کا چارج سنبھالنے پر محمد علی نے شفافیت، ٹیم ورک اور پیشہ ورانہ مہارت کے ماحول کو فروغ دینے کے لیے باہمی تعاون سے کام کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔