ساہیوال سے پی ٹی آئی رکن قومی اسمبلی چودھری عثمان کا پیپلزپارٹی میں شمولیت کا فیصلہ
لاہور (آئی این پی) تحریک انصاف کے ساہیوال سے رکن قومی اسمبلی عثمان علی نے پیپلزپارٹی میں شمولیت کا فیصلہ کرلیا۔
عثمان علی کے چچا چودھری آصف نے اپنے ایک ویڈیو پیغام میں تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ایم این اے عثمان علی نے تحریک انصاف کو چھوڑ کر لوٹا بننے کا فیصلہ کر لیا ہے ۔تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل نے ایکس پر اپنے پیغام میں چودھری آصف علی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ کی یہ بات قابل قبول نہیں، ٹکٹ آپ نے اسے دلوایا، آپ ایسے سائیڈ پر نہ نکلیں اور اگر ایسا ہوتا ہے تو آپ کو اس کا حصہ سمجھا جائے گا۔