پنجاب میں دفعہ 144کے نفاذ کیخلاف درخواست دائر
لاہور (کورٹ رپورٹر )لاہور ہائیکورٹ میں پنجاب میں دفعہ 144کے نفاذ کیخلاف درخواست دائر کردی گئی ۔
لاہور ہائیکورٹ میں بہاولپور، فیصل آباد،میانوالی سمیت پنجاب کے اضلاع میں دفعہ 144 کے نفاذ کے خلاف درخواست دائر کی گئی ہے ،درخواست پی ٹی آئی رہنما نجی اللہ نے اپنے وکیل اظہر صدیق کے توسط سے دائر کی ہے ،درخواست میں حکومت پنجاب اور متعلقہ اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز کو فریق بنایا گیا ہے ،درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ پی ٹی آئی نے مختلف اضلاع میں جلسوں کا اعلان کیا ہے ،پی ٹی آئی ریلیوں اور جلسوں کو روکنے کے لئے دفعہ 144 کا نفاذ کر دیا گیا ۔