بھارت ، اسرائیل پاک فوج کی وجہ سے پاکستان کیساتھ چھیڑ چھاڑ سے گریزاں ، خواجہ آصف
اسلام آباد(آئی این پی)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے ہماری بہادر فوج کا مسلسل حالت جنگ میں رہنے کا تجربہ ہی ملکی دفاع کی ضمانت ہے ۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے بیان میں خواجہ آصف نے کہا جس طرح اسرائیل ، امریکا اور مغربی دنیا کی حکومتوں کی شہ پر اسلامی ممالک فلسطین، لبنان اور ایران کو نشانہ بنارہا ہے ویسے پاکستان کے ساتھ بھی چھیڑ چھاڑ کرسکتا تھا۔انہوں نے کہا کوئی عجب نہیں اسرائیل اور بھارت کے تعلقات اچھے ہیں اور وہ پاکستان سے پنگا لینے کی کوشش کرتے مگر پاک فوج، ہمارے دفاعی نظام اور میزائل پروگرام کی وجہ سے وہ یہ کرنے سے گریزاں ہیں۔