مثبت معاشی اشاریے ، سٹاک ایکسچینج تاریخ کی بلند سطح پر بند

مثبت معاشی اشاریے ، سٹاک ایکسچینج تاریخ کی بلند سطح پر بند

کراچی (آن لائن)مثبت معاشی اشاریوں کی بدولت سٹاک مارکیٹ ملکی تاریخ میں پہلی بار82900پوائنٹس کی ریکارڈ سطح کو چھو کر82700پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر بند ہوئی ،اس دوران سرمایہ کاروں کو 49ارب روپے کا منافع ہواجبکہ 46فیصدحصص کی قیمتیں بھی بڑھ گئیں ۔

 ماہرین کے مطابق سی پی آئی افراط زر کی شرح میں کمی سمیت مثبت اشاریے کی وجہ سے مثبت رجحان دیکھا گیا جس نے مارکیٹ میں پالیسی ریٹ میں مزید کٹوتی کی توقعات کو بڑھا دیا جبکہ حکومت کی جانب سے ٹی بلز بائی بیک پروگرام شروع کرنے سے ایکوٹیز کی لیکوڈٹی کی صورتحال میں بہتری آنے کی توقعات پر بھی سرمایہ کاروں نے خریداری میں دلچسپی لی ۔کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای100انڈیکس 754پوائنٹس کے اضافے سے 82721پوائنٹس پر بند ہوا،اسی طرح کے ایس ای30اور آل شیئرز انڈیکس میں بھی تیزی رہی ۔اس دوران سرمایہ کاروں کو 49ارب روپے کا منافع ہو اجس کے نتیجے میں سرمائے کا مجموعی حجم 107کھرب82ارب روپے ہو گیا ۔ جمعرات کو16ارب روپے مالیت کے 31کروڑ98لاکھ79ہزار حصص کے سودے ہوئے ۔مجموعی طور پر 448کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا جس میں سے 207کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ،185میں کمی اور56 میں استحکام رہا ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں