کراچی :سابق صدر عارف علوی کا ڈینٹل کلینک سیل

کراچی :سابق صدر عارف علوی کا ڈینٹل کلینک سیل

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک )سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی نے تحریک انصاف کے رہنما اور سابق صدر مملکت عارف علوی کا کراچی میں قائم ڈینٹل کلینک سیل کر دیا ۔

ایس بی سی اے کی جانب سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ ڈینٹل کلینک سندھی مسلم سوسائٹی کے رہائشی بنگلے میں قائم تھا، جس پر عارف علوی کو رہائشی علاقے میں غیرقانونی کلینک کامراسلہ بھیج کر خبردار کیا گیا تھا تاہم اس پر کوئی عملدرآمد نہیں کیا گیا۔ کلینک سیل کرنے کی کارروائی میں پولیس کی بھاری نفری نے حصہ لیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں