پرویز الٰہی، زارا الٰہی اور راسخ الٰہی کے نام پی سی ایل سے نکالنے کا حکم

پرویز الٰہی، زارا الٰہی اور راسخ الٰہی کے نام پی سی ایل سے نکالنے کا حکم

لاہور، اسلام آباد (کورٹ رپورٹر، اپنے نامہ نگار سے )لاہور ہائیکورٹ نے سابق وزیر اعلٰی پرویز الٰہی ان کی بہو زارا الٰہی اور بیٹے راسخ الٰہی کے نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ سے نکالنے کا حکم دے دیا۔

 جسٹس شمس محمود مرزا نے پرویز الٰہی سمیت دیگر کی درخواستوں پر سماعت کی۔ درخواست میں وزارت داخلہ کو بذریعہ سیکرٹری ،ایف آئی اے سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے ۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ پرویز الٰہی سمیت دیگر کے نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ میں ہونے کے باعث بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہورہی ہے ۔ ادھرانسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد نے پی ٹی آئی رہنماؤں کے خلاف تھانہ سی ٹی ڈی میں درج جوڈیشل کمپلیکس حملہ توڑ پھوڑ کیس میں پرویز الٰہی کی حاضری سے استثنیٰ درخواست منظور کرتے ہوئے سماعت 28 اکتوبر تک ملتوی کردی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں