آئین احتجاج کا حق دیتا ہے بدمعاشی کا نہیں:بلا ل اظہر

آئین احتجاج کا حق دیتا ہے بدمعاشی کا نہیں:بلا ل اظہر

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)اسسٹنٹ جنرل سیکرٹری مسلم لیگ ن بلال اظہر کیانی نے کہا ہے کہ اسلام آبادکے جلسے کیلئے تحریک انصاف کو این او سی نہیں دیا گیا،آئین احتجاج کا حق دیتا ہے بدمعاشی کا نہیں۔

 دنیانیوز کے پروگرام دنیا مہر بخاری کے ساتھ میں گفتگو کرتے ہوئے بلال اظہر کیانی نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے لوگ نجی املاک کو نقصان پہنچاتے ہیں، یہ جس شہر میں احتجاج کرتے ہیں وہاں توڑ پھوڑ کرتے ہیں، اس وجہ سے تحریک انصاف کو تشدد والے احتجاج کی اجازت نہیں ۔انہوں نے سپریم کورٹ کے آئین کے آرٹیکل 63 اے سے متعلق فیصلے کو درست قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ فیصلہ دوسال پہلے آجانا چاہئے تھا۔ترجمان پی ٹی آئی شعیب شاہین نے کہا کہ ہم پرامن احتجاج کرتے ہیں، آئینی ترامیم کیلئے ووٹنگ اوپن ہوگی، اس میں کوئی دوسری رائے نہیں ، ہمارا اپنے تمام لوگوں سے رابطہ ہے ، میرا نہیں خیال کہ ہمارے ایم این ایز کسی اور جماعت میں جائیں، جو ایسا کرے گا قوم اس کو نہیں معاف کرے گی ۔سپریم کورٹ کے فیصلے پر میرے 5 اعتراضات ہیں،عمران خان کو عدالت میں نہیں سنا گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں