لاپتہ ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل سمیت4 ملازم برطرف

لاپتہ ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل  سمیت4 ملازم برطرف

راولپنڈی (خبر نگار سے )ہوم ڈیپارٹمنٹ پنجاب نے جیل میں ذہنی معذور قیدی کے قتل کے معاملہ پر غفلت برتنے پر اڈیالہ جیل کے لاپتہ ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ سمیت 4 ملازمین کو ملازمت سے برطرف کر دیا۔

ایک اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ اور ایک وارڈر کی سروس ضبط کر لی ہے جبکہ ایک وارڈر کو معاف کر دیا ہے ، اس ضمن میں سیکرٹری ہوم ڈیپارٹمنٹ پنجاب نور الامین مینگل نے تحریری حکم نامہ جاری کردیا ہے ، برطرف ہونے والوں میں اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ (ایگزیکٹو)محمد اکرم، افسر انچارج (نفسیاتی وارڈ)اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ ریاض خان، وارڈر (بارک انچارج)ناصر محمود اور وارڈر (بیٹ ڈیوٹی شفٹ)عامر عباس شامل ہیں ،اسی طرح اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ (نائٹ ڈیوٹی افسر)محمود الحسن کی 2 سالہ سروس اور ہیڈ وارڈر (پٹرولنگ افسر)واجد محمود کی 1 سالہ سروس ضبط کرنے کا حکم دیا ہے جبکہ وارڈر (بیٹ ڈیوٹی)ثقلین جلال کو معاف کردیا گیا ہے ۔ ذرائع کے مطابق ان افسران و اہلکاروں کو جیل میں قتل کی انکوائری میں قصوروار ثابت ہونے پر نوکری سے برخاست کیا گیا ہے ، جیل افسران کے خلاف 29 فروری کوذہنی مریض قیدیوں کے سیل میں حوالاتی کے قتل پر انکوائری جاری تھی ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں