جماعت اسلامی کے وفد کی ملائشین وزیراعظم سے ملاقات

جماعت اسلامی کے وفد کی  ملائشین وزیراعظم سے ملاقات

اسلام آباد (اپنے رپورٹرسے )ملائشیا کے وزیراعظم انور ابراہیم کی دعوت پرحافظ نعیم الرحمن کی قیادت میں جماعت اسلامی کے وفد نے اسلام آباد میں ان سے ملاقات کی۔

 وفد میں جماعت اسلامی کے سیکرٹری جنرل امیر العظیم اور ڈائریکٹر امور خارجہ آصف لقمان قاضی بھی  شامل تھے ۔ 45 منٹ تک جاری رہنے والی ملاقات میں اس امر پر اتفاق پایا گیا کہ غزہ اور لبنان میں اسرائیلی جارحیت کو روکنے کیلئے اسلامی ملکوں کی قیادت کو فوری کردار ادا کرنا چاہئے ۔ اتفاق کیا گیا کہ مزاحمت کے ایک سال مکمل ہونے پر 7اکتوبر کو عالمی سطح پر اسرائیلی جارحیت کے خلاف احتجاج کیا جائے گا۔ حافظ نعیم نے ملائشین حکومت کی طرف سے فلسطینی زخمیوں کی دیکھ بھال کی کوششوں پر انور ابراہیم کو خراج تحسین پیش کیا۔ انور ابراہیم نے نعیم الرحمن کو ملائشیا آنے کی دعوت دی۔ امیر جماعت اسلامی نے ان کا شکریہ ادا کیا اور ملائشیا میں مقیم پاکستانیوں کو درپیش مسائل کے حوالے سے خصوصی اقدامات کی درخواست کی ۔انور ابراہیم نے زمانہ طالب علمی میں پاکستان کے اپنے دوروں میں اسلامی جمعیت طلبہ اور سید ابو الاعلیٰ مودودی کے ساتھ اپنی ملاقاتوں کی خوشگوار یادوں کو تازہ کیا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں