مخصوص نشستوں کے فیصلے پر عمل درآمد کیلئے درخواست پر سیاسی جماعتوں کو نوٹس

مخصوص نشستوں کے فیصلے  پر عمل درآمد کیلئے درخواست   پر سیاسی جماعتوں کو نوٹس

لاہور (کورٹ رپورٹر)لاہور ہائیکورٹ نے مخصوص نشستوں کے فیصلے پر عمل درآمد کرانے کیلئے درخواست پر پی ٹی آئی سمیت دیگر سیاسی جماعتوں کو نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت 9 اکتوبر تک ملتوی کر دی۔

جسٹس راحیل کامران شیخ نے شہری منیر احمد کی درخواست پر سماعت کی۔ عدالت نے پی ٹی آئی کو نوٹس جاری نہ کرنے پر متعلقہ عدالتی افسر پر اظہار برہمی کیا ۔جسٹس راحیل کامران نے ریمارکس دیئے کہ آئین کے تحت متعلقہ سیاسی جماعتوں کو بھی سننا چاہئے ۔ ہائیکورٹ آفس کے اہلکار نے غلطی تسلیم کر کے معافی کی استدعا کی۔درخواست گزار کے وکیل ایڈووکیٹ اظہر صدیق نے دلائل دیئے کہ سپریم کورٹ سیاسی جماعتوں کو سن چکی ہے ۔ ہم صرف عدالتی فیصلے پر عملدرآمد کیلئے آئے ہیں۔ اس سٹیج پر کسی سیاسی جماعت کو سننا عدالت کیلئے ضروری نہیں۔ سیاسی جماعتیں ہی تو آئین اور سسٹم کے ساتھ کھلواڑ کررہی ہیں۔ وفاقی حکومت کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے میں وہاں ہی عملدرآمد کیلئے رجوع کرنے کا لکھا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں