پی ٹی آئی دہشتگرد جماعت ،ملکی ترقی کیخلا ف ہے :عظمیٰ بخاری

پی ٹی آئی دہشتگرد جماعت ،ملکی ترقی کیخلا ف ہے :عظمیٰ بخاری

لاہور (دنیانیوز)وزیر اطلاعات پنجاب عظمٰی بخاری نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی دہشت گرد جماعت ہے ،اس کا سیاست سے کوئی تعلق نہیں، یہ فتنہ گروہ ملکی ترقی کے خلاف ہے ، عوام انہیں جان چکے ہیں،اڈیالہ کا قیدی مار دھاڑ، جلاؤ گھیراؤ اور لاشیں گرانا چاہتا ہے ۔

فتنہ خان کو پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کسی صورت پسند نہیں،ملک جب بھی ترقی کی جانب گامزن ہوتا ہے تانگہ پارٹی روڑے اٹکانے آجاتی ہے ۔ عظمیٰ بخاری کا اپنے ایک بیان میں کہناتھاکہ علی امین گنڈا پور کرینوں، لفٹرز، سرکاری وسائل اور سرکاری ملازمین کے ساتھ اسلام آباد پر چڑھائی کرنے آئے ، مجھے بتائیں کیا اس قسم کی مشینری کے ساتھ سیاسی جدوجہد ہوتی ہے ؟،گنڈا پور سیاسی شو نہیں فساد پھیلانے آئے ۔ پنجاب مکمل طور پر پرامن رہا اور یہاں کے لوگوں نے فسادی ٹولے کو یکسر مسترد کر دیا،پنجاب میں جو بھی قانون توڑے گا اس کے ساتھ سختی سے نمٹا جائے گا،شہریوں کے جان و مال کا تحفظ حکومت کی ذمہ داری ہے ۔ انکا کہنا تھا کہ پاکستان میں شنگھائی تعاون تنظیم کا اجلاس ہونے جا رہا ہے اور یہ لوگ اسے سبوتاژ کرنے کے در پے ہیں۔ پاکستان انٹرنیشنل کمیونٹی سے تعلقات دوبارہ بحال کر رہا ہے اورپاکستان کو عالمی تنہائی کا شکار کرنے والے دوبارہ وہی حربے استعمال کررہے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں