لاہور ہائیکورٹ ،فون ٹیپنگ اور عدالتوں کی ناقص سکیورٹی کے کیسزپر10اکتوبرکوسماعت

لاہور ہائیکورٹ ،فون ٹیپنگ  اور عدالتوں کی ناقص سکیورٹی کے  کیسزپر10اکتوبرکوسماعت

لاہور(کورٹ رپورٹر) حساس اداروں کی جانب سے شہریوں کی فون ٹیپنگ کرنے اور پنجاب کی عدالتوں میں ناقص سکیورٹی کے خلاف درخواستیں لاہور ہائیکورٹ میں سماعت کیلئے مقرر کردی گئیں۔

 چیف جسٹس عالیہ نیلم ،جسٹس فاروق حیدر اور جسٹس طارق ندیم پر مشتمل تین رکنی بینچ 10 اکتوبر کو کیسز پر سماعت کرے گا۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ حکومت کا حساس ادارے کو فون ٹیپ کرنے کی اجازت دینے کا نوٹیفکیشن غیر قانونی ہے جبکہ ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا ہے کہ ضلعی عدالتوں میں آئے روز لڑائی ہوتی ہے ، لاہور ہائیکورٹ پنجاب کی عدالتوں میں سکیورٹی کی صورتحال بہتر کرنے کا حکم دے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں