وفاق نے سندھ حکومت سے پولیس نفری مانگ لی
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)وفاق نے سندھ حکومت سے پولیس کی نفری مانگ لی۔
وفاق کی درخواست کے جواب میں کراچی سے اسلام آباد کے لیے سندھ پولیس کے اہلکار سپیشل ٹرین کے ذریعے روانہ کردئیے گئے ہیں۔ ٹرین کراچی سے اسلام آباد کے لیے گزشتہ رات روانہ ہوئی۔سندھ حکومت کی جانب سے ایک ہزار کے قریب پولیس اہلکاروں کو سپیشل ٹرین کے ذریعے اسلام آباد روانہ کیا گیا ہے ۔ سپیشل ٹرین 16 کوچز پر مشتمل ہے ۔