اندروانی خلفشار ختم نہ کئے گئے تو جانی و مالی نقصان کبھی نہیں تھمے گا، آفتاب شیر پا ئو
اسلام آباد (اے پی پی) قومی وطن پارٹی کے مرکزی چیئرمین آفتاب خان شیر پا ئو نے شمالی وزیرستان میں لیفٹیننٹ کرنل سمیت جوانوں کی شہادت پر خراج تحسین پیش کیا ہے ۔
ہفتہ کو اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ شمالی وزیرستان میں فتنہ الخوارج کے ساتھ ہونے
والی جھڑپ میں لیفٹیننٹ کرنل سمیت 6 جوانوں کی شہادت نہایت دردناک سانحہ ہے ۔ آفتاب شیرپا نے کہا کہ امن و امان کی بحالی صرف اور صرف مشترکہ کاوشوں اور باہمی اتحاد سے ہی ممکن ہے ، اگر اندروانی خلفشار ختم نہ کئے گئے تو جانی و مالی نقصان کبھی نہیں تھمے گا۔