شاہد خاقان،مفتاح کے ناراض لیگی رہنمائوں سے رابطے تیز
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)عوام پاکستان پارٹی کی اعلیٰ قیادت تنظیمی ڈھانچے کو منظم کرنے کیلئے سرگرم ہو گئی ، مفتاح اسماعیل اور شاہد خاقان عباسی نے ن لیگ کے ناراض رہنماؤں سے رابطے تیز کر دئیے ہیں۔
سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کی جانب سے ن لیگ کے ناراض رہنما سابق گورنر سندھ محمد زبیر سے ملاقات کی گئی ، مفتاح اسماعیل نے پی ٹی آئی کے سابق رہنما اسد عمر سے بھی ملاقات کی ہے ،ساتھ ہی ساتھ انہوں نے کراچی کی مختلف شعبہ ہائے زندگی تعلق رکھنے والی شخصیات سے بھی ملاقات کی۔ سابق گورنر سندھ محمد زبیر نے مفتاح اسماعیل سے ملاقات کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ سیاست سے کنارہ کشی اختیار نہیں کی ہے ، آج مفتاح اسماعیل سے میری ملاقات ہوئی ہے ، شاہد خاقان عباسی بھی رابطے میں ہیں ، کسی بھی سیاسی جماعت میں شمولیت کا فیصلہ تاحال نہیں کیا ، سیاسی جماعت میں شمولیت سے متعلق جلد فیصلہ کرونگا ۔