آئندہ چند ماہ میں بجلی نرخوں میں کمی آئے گی ، اویس لغاری
کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)وفاقی وزیر اویس لغاری نے کہا ہے کہ بجلی کے لیے 35 روپے کے ایک یونٹ میں 19 روپے کپیسٹی چارجز ہیں، جو 50 فیصد سے بھی زائد ہیں۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کے دوران وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ پاور سیکٹر میں کوئی ایک چیز نہیں کہ وہاں بہتری آنے سے بجلی کی قیمت 10 سے 15 روپے کم ہوجائے ۔انہوں نے کہا کہ جنریشن، ڈسٹری بیوشن، ٹرانسمیشن اور دیگر امور میں مشترکہ بہتری لانے سے ہی فرق پڑے گا۔وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ صرف آئی پی پیز سے دوبارہ مذاکرات کر کے کام نہیں چلے گا،کوئی معاہدہ یکطرفہ طور پر ختم نہیں کر رہے ، ہم تو 5، 5 کلو واٹ والے سولر کنٹریکٹ بھی ختم نہیں کریں گے ۔ان کا کہنا تھا کہ اصلاحات کے لیے جتنی حکومت آج سنجیدہ ہے پہلے کبھی نہ تھی، حکومت کی ٹاسک فورس اس پر کام کر رہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ اگلے چند ماہ میں بجلی کی قیمتوں میں کمی آئے گی اور صارفین پر اس کا اثر پڑے گا۔