تیسری برسی آج منائی جائے گی

 تیسری برسی آج منائی جائے گی

اسلام آباد (آئی این پی) ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی تیسری برسی آج منائی جائے گی، اس سلسلے میں ملک بھر میں سیاسی و سماجی تنظیموں کے زیر انتظام تعزیتی تقریبات کا اہتمام کیا جائے گا۔۔۔

جن میں ان کی مغفرت کیلئے خصوصی دعائیں کی جائیں گی اور ملک و قوم کیلئے ان کی عظیم خدمات کو خراج تحسین پیش کیا جائے گی۔ ڈاکٹر عبدالقدیر خان یکم اپریل1936کو بھارت کے شہر بھوپال میں پیدا ہوئے انہوں نے دنیا بھر کے ممتاز تعلیمی اداروں سے اعلیٰ تعلیم حاصل کی اور انتہائی نامساعد حالات میں وطن عزیز کو دنیا بھر میں ناقابل تسخیر بنا دیا جس کے نتیجے میں پاکستان مسلم دنیا کی پہلی اور دنیاکی ساتویں ایٹمی طاقت بن گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں