کیون پیٹرسن کی ملتان ٹیسٹ کی پچ پر پھر تنقید
ملتان (سپورٹس رپورٹر )انگلینڈ کے سابق ٹیسٹ کرکٹر کیون پیٹرسن نے ملتان ٹیسٹ کی پچ پر پھر تنقید کی ہے ۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری کیے گئے بیان میں کیون پیٹرسن نے کہا ہے کہ یہ پچ اب بھی بولرز کے لیے قبرستان ہے ۔ اگر یہ پچ تبدیل نہیں ہوتی اور نتیجہ نہیں آتا تو اس سے ٹیسٹ کرکٹ کو تباہ کرنے میں مدد ملے گی۔