آج جلدی وکٹیں لینے کی کوشش کریں گے:پاکستانی ہیڈکوچ
ملتان (سپورٹس رپورٹر ) پاکستانی ٹیم کے ہیڈ کوچ جیسن گلیسپی نے کہا ہے کہچوتھے روز یعنی آج جلدی وکٹیں لینے کی کوشش کرینگے ۔
ہمارے بالرز نے وقفے وقفے سے اچھی بالنگ کی،انگلینڈ بیٹسمینوں کو داد دینی چاہیے جس طرح انہوں نے شاندار بیٹنگ کی۔ پریس کانفرنس کے دوران انہوں نے کہاکہ انگلش بیٹر جو روٹ کا شمار دنیا کے بہترین کھلاڑیوں میں ہوتا ہے ۔ ہمارا پلان تھا کہ سیدھی بالنگ کی جائے ،پچ بیٹنگ کیلئے سازگار ہے ، لیکن اگر اچھی جگہ پر بالنگ کی جائے تو رزلٹ بھی اچھے مل سکتے ہیں۔