ٹھیکوں میں کک بیکس سکینڈل، رقم حکومت کے سپرد

 ٹھیکوں میں کک بیکس سکینڈل، رقم حکومت کے سپرد

لاہور ( آئی این پی)قومی احتساب بیورو (نیب )لاہور نے کرپشن سکینڈل میں بڑی ریکوری کر لی ، ڈپٹی چیئرمین نیب سہیل ناصر نے 3کروڑ 68لاکھ مالیت کا چیک پنجاب حکومت کے حوالے کر دیا ۔

ترجمان نیب لاہور کے مطابق چیک ڈی جی نیب لاہور امجد مجید اولکھ کی موجودگی میں ایڈیشنل سیکرٹری فنانس عبدالاصمد نے وصول کیا۔ریکوری پرویز الٰہی و دیگر کیخلاف تعمیراتی ٹھیکوں میں کک بیکس کیس میں ہوئی۔1کروڑ 72لاکھ روپے سابق چیف فنانشل آفیسر اکرام نوید سے پلی بارگین سے وصول کئے گئے ۔ ڈپٹی چیئرمین نیب نے کہا کہ نیب لاہور رواں سال اربوں روپے عوام اور قومی خزانہ کی نذر کرچکا ہے ، عوام دوست اقدامات میں نیب لاہور ماہانہ کھلی کچہری باقاعدگی سے منعقد کر رہا ہے ، چیئرمین نیب کے حالیہ اقدامات سے عوام کا نیب پر اعتماد بڑھ رہا ہے ۔کرپشن سکینڈلز میں قومی دولت کی برآمدگی اولین ترجیح ،نیب کے تمام اقدامات ملکی و عوامی مفاد میں ہوں گے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں