ریلوے میں جعلی بھرتی ،فراڈ پر سٹیشن ماسٹر گرفتار ، ساتھیوں کیخلاف بھی چھاپے جاری

ریلوے میں جعلی بھرتی ،فراڈ پر سٹیشن ماسٹر  گرفتار ، ساتھیوں کیخلاف بھی چھاپے جاری

لاہور (کر ائم رپو رٹر)ریلوے میں جعلی بھرتی کیس اور فراڈ میں ملوث سٹیشن ماسٹر کو گرفتار کرلیا گیا۔

پولیس کے مطابق سٹیشن ماسٹر لاہور افتخار علی کو جعلی بھرتیوں کے فراڈ کیس میں گرفتار کرکے 4روزہ ریمانڈ حاصل کرلیا گیا اور اسکے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کیلئے بھی پولیس ٹیم کے چھاپے جاری ہیں ۔ ریلوے میں جعلی بھرتیو ں کے سکینڈل کا انکشاف ہوا تھا، فرضی ڈیوٹیاں لگا کر لاکھوں روپے لوٹے گئے تھے ۔ سادہ لوح افراد کو ریلوے میں بھرتی کرانے کا جھانسہ دیکر لاہور ریلوے سٹیشن،ڈیزل شیڈ اور دیگر مقامات پر فرضی ڈیوٹیاں کرائی گئیں۔ جعلی بھرتی لیٹر جاری کر کے رقوم بٹوری گئیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں