مخصوص نشستوں کے فیصلے پر عمل درآمد کی درخواست پر الیکشن کمیشن سے رپورٹ طلب
لاہور(عدالتی رپورٹر) لاہور ہائیکورٹ میں مخصوص نشستوں کے فیصلے پر عمل درآمد کرانے کیلئے درخواست پر سماعت ہوئی۔
عدالت نے درخواست پر سماعت 21 اکتوبر تک ملتوی کرتے ہوئے الیکشن کمیشن سے رپورٹ طلب کرلی۔جسٹس راحیل کامران شیخ نے شہری منیر احمد کی درخواست پر سماعت کی۔ عدالت نے استفسار کیا کہ پی ٹی آئی، پی پی پی، ن لیگ سمیت دیگر سیاسی جماعتوں کو نوٹس کیوں نہیں ملے ؟ فریقین کے درست ایڈریس کیوں نہیں ساتھ لگائے گئے ۔ درخواست گزار کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ الیکشن کمیشن جان بوجھ کر تاخیری حربے استعمال کررہا ہے ۔