پنجاب کی پہلی خاتون محتسب عائشہ حامد نے عہدے کا حلف اٹھالیا
لاہور(سپیشل رپورٹر)گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے گورنر ہائوس میں عائشہ حامد سے محتسب پنجاب کے عہدے کا حلف لیا۔
عائشہ حامد پہلی خاتون ہیں جو محتسب پنجاب کے عہدے پر فائز ہوئی ہیں۔ حلف برداری تقریب میں سابق صوبائی محتسب میجر (ر) اعظم سلیمان، سابق گورنر پنجاب شاہد حامد، سابق وفاقی وزیر زاہد حامد، پرنسپل سیکرٹری ٹو گورنر پنجاب کیپٹن (ر)ثاقب ظفر، چیئرمین این ایچ اے شہریار سلطان اور جہانزیب خان سمیت دیگر نے شرکت کی۔دریں اثنا، گورنر پنجاب نے گورنر ہائوس میں آئی ٹی سمپوزیم کی تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ تقریب کا انعقادڈاکٹر جہانگیر بدر،انسٹی ٹیوٹ آف ویژن اینڈ لیڈرشپ اور ٹیک ٹائٹنز پاکستان کے اشتراک سے کیا گیا۔