آئینی ترامیم کے بعد ججز کے استعفے دیکھ رہا ہوں، فواد
اسلام آباد(اپنے نامہ نگار سے، نیوز ایجنسیاں)سابق وفاقی وزیر فواد چودھری نے کہا ہے کہ میں اس سسٹم میں رہا ہوں بہت کچھ جانتا ہوں۔۔۔
اگر آئینی ترامیم ہوتی ہیں تو سپریم کورٹ اور ہائیکورٹ ججز کے استعفے دیکھ رہا ہوں، وکلا تحریک اب نہیں رک سکتی۔اسلام آباد میں الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عدالتی اصلاحات ایک اور معاملہ ہے جب کہ عدالتوں کو وزیر اعظم اور حکومت کے ماتحت کرنا الگ معاملہ ہے ، مولانا فضل الرحمن کے ذمہ دارانہ کردار کی وجہ سے آئینی ترامیم کا معاملہ ٹل گیا ہے ، جب تک مولانا فضل الرحمن نہیں مانتے ترمیم کسی صورت نہیں ہو سکتی۔