5آئی پی پیز کی رقم عوام کو بلز میں واپس کی جائے :حافظ نعیم

5آئی پی پیز کی رقم عوام کو بلز میں واپس کی جائے :حافظ نعیم

لاہور(سیاسی نمائندہ،مانیٹرنگ ڈیسک )امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے منصورہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت کے پی میں کشیدگی ہے ۔اسلام آباد میں پی ٹی آئی کو احتجاج کا حق ہے جس پر حکومت کو فاشسٹ رویہ نہیں اپنانا چاہئے ۔

یہ کہہ کر جان نہیں چھڑائی جا سکتی آئی جی نے سب کچھ کیا ہے ۔آئینی فریم ورک میں رہ کر احتجاج کیاجا سکتا ہے ۔اگر احتجاج میں پاکستان کے خلاف نعرے لگے ہوں تو یہ برداشت نہیں کیا جا سکتا۔وزیر اعظم نے پانچ آئی پی پیز سے معاہدہ ختم کرنے کااعلان کیا ہے جو خوشی کی بات ہے ۔پانچ آئی پی پیز کی رقم عوام کو بلوں میں واپس کی صورت میں ملنے چاہیے ، یہ جائز بل نہیں جو عوام کو مل رہے ہیں، پانچ آئی پی پیز کے معاہدے ختم ہونا خوش آئند ہے لیکن اگلے ماہ سے عوام کو ریلیف دینا ہوگا۔ حکومت نے کہا تھا جاگیر داروں پر ٹیکس لگائیں گے ۔فوجی فرٹیلائزر کی بھی آئی پی پیز چلتی ہیں، یہ بھی اپنی کیپیسٹی پے منٹ فوری ختم کریں، معاہدوں میں خرابیوں کے ذمہ داروں کا فرانزک آڈٹ ہونا چاہیے ، بتایا جائے کون کون اس چوری میں ملوث رہا ،کس نے عذاب مسلط کیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں