جنوبی پنجاب کے 5اضلاع میں کل تک دفعہ 144نافذ

جنوبی پنجاب کے 5اضلاع  میں کل تک دفعہ 144نافذ

لاہور،ساہیوال ،پاکپتن(خبرنگار،سٹی رپورٹر ،اے پی پی)حکومت پنجاب نے صوبے کے 5 اضلاع میں فوری طور پر دفعہ144 نافذ کر دی جبکہ احتجاج کی کال کے بعد ساہیوال ،اوکاڑہ اور پاکپتن سے پی ٹی آئی کے 62کارکنوں کو گرفتار کرلیاگیا۔

ترجمان محکمہ داخلہ پنجاب کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق ضلع انتظامیہ کی درخواست پر جنوبی پنجاب کے 5اضلاع ڈیرہ غازی خان ، لیہ، مظفرگڑھ، راجن پور اور کوٹ ادو میں 14اکتوبرتک دفعہ 144نافذ کردی گئی ہے ، اس دوران پانچوں اضلاع میں ہر قسم کے سیاسی اجتماعات، دھرنے ، جلسے اور احتجاج جیسی سرگرمیوں پر مکمل پابندی عائد رہے گی۔ دوسری طرف پی ٹی آئی کے 15اکتوبرکو ڈی چوک اسلام آباد میں احتجاج کرنے کے اعلان کے بعد پی ٹی آئی کارکنوں کی گرفتاریوں کاسلسلہ جاری ہے ،ساہیوال سے 33،اوکاڑہ سے 24اور پاکپتن سے 5کارکنوں کو گرفتار کرلیاگیاہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں