محکمے نئے مالی سال کے ترقیاتی پروگرام کیلئے تجاویز بھیجیں،مراد شاہ
کراچی (سٹاف رپورٹر) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے صوبائی ترقیاتی پروگرام کے حوالے سے محکموں کوضروری ہدایات جاری کرتے ہوئے نئے سال 2025-26کے ترقیاتی پروگرام کے لیے اپنی تجاویز نومبر سے پی اینڈ ڈی کو بھیجنے کی ہدایت کی ہے ۔
ترجمان کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ اے ڈی پی 2025-26کی بنیاد غربت کا خاتمہ، صنعتی و زرعی اور تعلیمی فروغ پر محیط ہوگا،نئے پی ایس ڈی پی میں مختلف صوبوں کی ترجیحات کی بنیاد پر محکمے اپنی تجاویز پیش کریں۔ انہوں نے مزید کہا کہ غربت کے خاتمے کے لیے منصوبہ بندی ملٹی پاورٹی انڈیکس (ایم پی آئی) 2017 سے 2023 کی بنیاد پر کی جائے ،حکومت 80 فیصد فنڈز، جاری ترقیاتی اسکیموں کو مکمل کرنے کے لیے مختص کرے گی، جو اس سال جاری اسکیمیں ہیں ان کی رفتار ، معیار اور یقینی بنانے کے لیے سیکریٹریز انسپکشن کریں ۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ 2024-25 کی ٹارگٹڈ اسکیمیں مکمل کی جائیں تاکہ اگلے سال ان کو بجٹ بک سے خارج کیا جائے ، جن جاری اسکیموں پر 70 فیصد کام ہوچکا ہے نئے مالی سال میں ان کو مکمل کرنے کے لیے فنڈز مختص کیے جائیں گے ۔