کچھ دن کیلئے خاموش رہنے سے پی ٹی آئی کی سیاست ختم نہیں ہوجائے گی:ناصر شاہ
کراچی (سٹاف رپورٹر)وزیر بلدیات سندھ سعید غنی نے کہا ہے کہ پاکستان کے مفادات سے زیادہ ذاتی مفادات کو اہمیت دینے کی سوچ خطرناک ہے ، سیاسی رہنماؤں کی تقلید ملکی مفاد میں ہوسکتی ہے ، ملکی مفاد کے خلاف نہیں۔
پاکستان کو جب بھی کسی مشکل کا سامنا ہوا سعودی عرب نے ہمیشہ ساتھ دیا ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اتوار کو مقامی ہوٹل میں سعودی عرب کے 94 قومی دن کے حوالے سے ‘‘پاکستان سعودی عربیہ کے تعلقات ماضی، حال اور مستقبل’’ کے عنوان سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ تقریب سے کراچی میں سعودی قونصل جنرل، طاہر اشرفی، محمد امین اللہ و دیگر نے بھی خطاب کیا۔ صوبائی وزیر ناصر حسین شاہ کا کہنا تھا کہ شنگھائی تعاون تنظیم کانفرنس کی میزبانی ملک اور قوم کے لیے اعزاز ہے ، ایسے موقع پر ہمیں سیاسی مفادات سے بالاتر ہو کر ملکی وقار کا سوچنا چاہیے ،تحریک انصاف ملکی وقار اور ترقی کی خاطر اپنا احتجاج کانفرنس کے بعد تک موخر کرے ،ملکی وقار کی خاطر کچھ دن کے لیے خاموش بیٹھنے سے ان کی سیاست ختم نہیں ہوجائے گی۔