پی آئی اے کا ایک اور فضائی میزبان ٹورنٹو میں لاپتہ
کراچی(این این آئی)پی آئی اے کا ایک اور فضائی میزبان ٹورنٹو میں مبینہ طور پر لاپتہ ہوگیا۔
محسن رضا نامی فضائی میزبان کو پیر کو کراچی آنے والی پرواز پر رپورٹ کرنا تھی تاہم ٹورنٹو سے کراچی کی پرواز پی کے 784پر تعینات محسن رضا پرواز سے قبل ہوٹل میں موجود نہیں تھا۔اسلام آباد سے تعلق رکھنے والے فضائی میزبان کے لاپتہ ہونے کا انکشاف عین پروازکے لیے رپورٹ نہ کرنے پر ہوا۔ذرائع کے مطابق ایک سال کے دوران ٹورنٹو میں مبینہ سلپ ہونے والے پی آئی اے فضائی میزبانوں کی تعداد 12سے زائد ہوگئی۔