فوت شدہ افراد کے نام پرسمز آج بند کردی جائینگی :پی ٹی اے
لاہور(این این آئی)پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ فوت شدہ افراد کے نام پر جاری سمز آج (منگل)کے روز سے بند کردی جائیں گی۔۔۔
پی ٹی اے کانادرا سے حاصل ریکارڈ کی مدد سے غیرقانونی سمز کے خلاف آپریشن تیسرے مرحلے میں داخل ہوگیاہے ، ترجمان پی ٹی اے کے مطابق فوت شدہ افراد کے اہل خانہ کو سمز منتقلی کیلئے 15اکتوبر تک مہلت دی گئی تھی،مہلت کے آخری روز بھی اہل خانہ سمز اپنے نام کرواسکتے ہیں،ترجمان کے مطابق سمز ٹرانسفر کرانے کیلئے فوت شدہ افراد کا ڈیتھ سرٹیفکیٹ لازمی ہے ، فوت شدہ افراد سے تعلق کا ثبوت،اصلی سم اور سم زیر استعمال ہونے کا ثبوت بھی لازمی ہے ۔