بلوچستان :مسلسل غیر حاضری پر 37 لیویزاہلکاربرطرف
کوئٹہ (سٹاف رپورٹر)ڈائریکٹر جنرل بلوچستان لیویز فورس نصیب اﷲ کاکڑ نے گزشتہ ہفتے شروع ہونیوالی نویں لائٹ کمانڈو ٹریننگ سے غیر حاضری اور قانونی احکامات کی نافرمانی پر 37 لیویز سپاہیوں کو نوکری سے برخاست کردیا۔
جاری ٹرمینیشن کے مطابق غیر حاضر اہلکاروں کومتعدد بار مذکورہ ٹریننگ میں شرکت یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی لیکن لیویز اہلکار ٹریننگ سے مسلسل غیر حاضر رہے اور قانونی احکامات کی بھی نافرمانی کی،جس پر ڈی جی لیویز فورس نصیب اﷲ کاکڑ نے قانونی احکامات کی نافرمانی ،بلوچستان لیویز فورس ڈسپلنری رولز 2015 کے تحت اختیارات کو بروئے کار لاتے ہوئے ملازمین کو نوکری سے برخاست کردیا۔ڈی جی لیویز نصیب اﷲ کاکڑ نے کہا کہ فرائض میں غفلت اور کوتاہی ہر گز برداشت نہیں کریں گے ،غفلت کے مرتکب ملازمین کسی رعایت کے مستحق نہیں ۔