کرپشن میں کمی کیلئے جائزہ رپورٹ سسٹم لاگوکرنیکافیصلہ

کرپشن میں کمی کیلئے جائزہ  رپورٹ سسٹم لاگوکرنیکافیصلہ

اسلام آباد(نیوز رپورٹر )وفاقی حکومت نے آئی ایم ایف کی سفارشات پر گورننس میں بہتری اور کرپشن میں کمی کیلئے جائزہ رپورٹ سسٹم لاگوکرنے کافیصلہ کیاہے۔

آئی ایم ایف کی سفارشات پر حکومت کے پہلے سال اور رواں مالی سال2024-2025 کی حکومتی سطح، وزارتوں، ڈویژنوں محکموں،اداروں میں گورننس کی جائزہ رپورٹ جولائی 2025تک شائع کی جائے گی۔ مذکورہ سسٹم کے مطابق حکومتی سطح،وزارتوں،اداروں اور سول بیوروکریسی میں مختلف طریقوں سے ہونے والی کرپشن کاسراغ لگایاجائے گا اورجائزہ رپورٹ تیار کرکے کرپشن کی روک تھام کے اقدامات کیے جائینگے ،وفاقی حکومت گورننس میں بہتری کیلئے مختلف اہداف ، نگرانی اورجائزہ کے لیے قواعد وضوابط بنائے گی ، گورننس میں اصلاحات کیلئے سرکاری امور کی نگرانی اور جائزہ کے طریقہ کارمیں جدت لائی جائیگی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں