مریم کی دستک ’’ کا دائرہ کار 22 اضلاع تک بڑھا دیا گیا

مریم کی دستک ’’ کا دائرہ کار  22 اضلاع تک بڑھا دیا گیا

لاہور(ایجوکیشن رپورٹر)صوبے میں پبلک سروس ڈلیوری کو مزید بہتر بنانے کیلئے مریم کی دستک پروگرام کا دائرہ کار 22 اضلاع تک بڑھا دیا گیا ہے ۔

اب قصور، جھنگ، اٹک، بھکر، خانیوال، مظفرگڑھ، بہاولنگر، سیالکوٹ، جہلم، میانوالی اور شیخوپورہ کے شہری بھی دستک موبائل ایپ کے ذریعے 60 سے زائد سرکاری خدمات اپنی دہلیز پر حاصل کر سکتے ہیں۔ اس سے قبل دستک کی سروسز لاہور، راولپنڈی، فیصل آباد، گوجرانوالہ، ملتان، بہاولپور، ڈیرہ غازی خان، سرگودھا، ساہیوال، اوکاڑہ اور پاکپتن میں دستیاب تھیں۔ پی آئی ٹی بی کی وضع کردہ دستک ایپ اور ویب پورٹل کے ذریعے ڈومیسائل، برتھ سرٹیفکیٹ، ایف آئی آر کی کاپی، نکاح سرٹیفکیٹ، لرنر ڈرائیونگ لائسنس، ای سٹیمپنگ، موٹر وہیکل ٹرانسفر اور انٹرنیشنل ڈرائیونگ لائسنس کی تجدید جیسی خدمات گھر بیٹھے حاصل کی جا سکتی ہیں۔ اس حوالے سے پی آئی ٹی بی چیئرمین فیصل یوسف کا کہنا تھا کہ مریم کی دستک سٹیزن سنٹرکی طرزِ حکومت کی جانب اہم قدم ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں