آئینی ترامیم کی حمایت کیلئے 40 کروڑ کی پیشکش ہوئی پی ٹی آئی رکن اسمبلی اقبال آفریدی
پشاور (آئی این پی )تحریک انصاف کے رکن اسمبلی نے آئینی ترامیم کے لیے 40 کروڑ روپے کی پیش کش ملنے کا دعویٰ کیا ہے ۔
اپنے وِیڈیو پیغام میں اقبال آفریدی نے کہا ہے کہ رقم بڑھا کر ایک ارب روپے بھی دینے کو تیار ہیں لیکن میں نے الیکشن کے دوران حلف لیا تھا کہ میں جو کچھ کہوں گا سچ کہوں گا سچ کے سوا کچھ نہیں کہوں گا۔ میں نے بانی پی ٹی آئی کا ساتھ دینے کا حلف لیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ میں ان کے پیسے اور پیش کش کو مسترد کرتا ہوں، آئینی ترامیم پر پارٹی کا جو بھی فیصلہ ہوگا، اسے سپورٹ کروں گا۔