خیبرپختونخوا کے نام کی تبدیلی امن خراب کرنے کے مترادف :صوبہ ہزارہ تحریک

خیبرپختونخوا کے نام کی تبدیلی  امن خراب کرنے کے  مترادف :صوبہ ہزارہ تحریک

اسلام آباد(اپنے رپورٹرسے ) کل جماعتی صوبہ ہزارہ تحریک نے خبردار کیا صوبہ خیبرپختونخوا کا نام تبدیل کیا گیا تو حالاتکی تمام تر ذمہ داری اے این پی کے سربراہ ایمل ولی خان پر ہو گی۔

،صوبے کا نام تبدیل کرنے کی بات کرنا امن خراب کرنے کے مترادف ہے ، ہزارہ کے عوام کو ان کا حق دیا جائے اور صوبہ ہزارہ کا قیام عمل میں لایا جائے ، ہم چاہتے ہیں انتظامی سطح پر مزید صوبے بنائے جائیں، ان خیالات کا اظہار صوبہ ہزارہ تحریک کے سربراہ ممبر قومی اسمبلی سردار محمد یوسف، سینیٹر طلحہ محمود، مرتضیٰ جاوید عباسی، پروفیسر سجاد قمر، سردار شاہ جہان یوسف، ڈاکٹر شائستہ جدون، سید جنید قاسم نے پریس کانفرنس میں کیا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں