پاور شیئرنگ پرجو طے ہوا اس پر عمل نہیں ہورہا :گورنر پنجاب

 پاور شیئرنگ پرجو طے ہوا اس پر عمل نہیں ہورہا :گورنر پنجاب

لاہور (سپیشل رپورٹر)گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان سے گورنر ہائوس لاہور میں سینئر صحافیوں نے غیر رسمی ملاقات کی۔ اس موقع پر سلیم حیدر نے کہا آئینی ترامیم پرکافی حد تک اتفاق رائے ہوچکا ہے ۔

 آئینی بینچ بنانے پر بھی اتفاق ہوا ہے بہت جلد اس پر قانون سازی ہوجائے گی ۔ ملکی حالات کسی بھی انتشار کا متحمل نہیں ہوسکتے ۔ بطور اتحادی پوری کوشش ہے حکومت مدت پوری کرے کیونکہ سیاسی استحکام آئے گا تو ملک معاشی ترقی کرے گا۔ معیشت میں بہتری آنا  شروع ہوگئی ہے ۔سی ایس او کانفرنس سے دنیابھر میں ملکی امیج بہتر ہوا ہے غیر ملکی سرمایہ کاری میں بھی اضافہ ہوا ہے ۔ ایک سوال کے جواب میں گورنر نے کہا پاور شیئرنگ پرجوباتیں طے پائی تھیں ان پرعمل نہیں ہورہا اسکے باوجود ملکی مفاد کی خاطر حکومت کے ساتھ کھڑے ہیں ۔ پی ایم ایل این کیساتھ اختلافات کے سوال پرگورنر نے کہا اختلاف رائے جمہوریت کا حسن ہے جہاں چیزوں کو ٹھیک کرنے کی ضرورت ہوتی ہے نشاندہی کرتا ہوں تاکہ صوبے میں بہتری آسکے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں