عدالت نے محسن داوڑ کو گرفتارکرنے سے روک دیا

عدالت نے محسن داوڑ کو  گرفتارکرنے سے روک دیا

پشاور(این این آئی)سابق رکن قومی اسمبلی محسن داوڑکے مقدمات کی تفصیلات کیلئے دائردرخواست پرسماعت ،پشاورہائیکورٹ نے وفاقی اور صوبائی حکومت کو محسن داوڑ کی گرفتاری سے روک دیا۔

سماعت چیف جسٹس اشتیاق ابراہیم اور جسٹس وقار احمد پر مشتمل دو رکنی بینچ نے کی ۔وکیل درخواست گزار سنگین خان نے بتایاکہ درخواست گزارکیخلاف وفاقی اورصوبائی حکومت کے متعددمقدمات درج ہیں، ہمیں وقت دیا جائے ،عدالت نے حکم دیا کہ درخواست گزار کو درج مقدمات میں گرفتار نہ کیا جائے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں