زرتاج گل اور عامر مغل کی عبوری ضمانت میں توسیع

 زرتاج گل اور عامر مغل کی عبوری ضمانت میں توسیع

اسلام آباد، لاہور (اپنے نامہ نگارسے ، عدالتی رپورٹر )انسداد دِہشتگردی عدالت کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین کی عدالت نے تھانہ سنگجانی میں درج مقدمہ میں پی ٹی آئی رہنماؤں زرتاج گل اور عامر مغل کی استثنیٰ درخواستیں منظور کرتے ہوئے عبوری ضمانت میں توسیع کردی۔

گزشتہ روز سماعت کے دوران زرتاج گل اور عامر مسعود مغل کی جانب سے عدالت میں حاضری سے استثنیٰ کی درخواستیں دائر کی گئیں جنہیں عدالت نے منظورکرلیا۔ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد افضل مجوکا کی عدالت نے پی ٹی آئی احتجاج پر تھانہ آبپارہ میں درج مقدمہ میں پی ٹی آئی کہ چارخواتین کی عبوری ضمانت منظور کرتے ہوئے شامل تفتیش ہونے کی ہدایت کردی۔گزشتہ روز صدیقہ ملک،عابدہ ملک،طاہرہ حسین اور شاہین ہاشمی کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواستوں پر سماعت کے دوران عدالت نے دلائل سننے کے بعد پچاس ، پچاس ہزار روپے مالیتی مچلکوں کے عوض چاروں خواتین کارکنوں کی عبوری ضمانت منظور کرتے ہوئے ملزموں کو شامل تفتیش ہونے کی ہدایت کی اور سماعت 26 اکتوبر تک ملتوی کردی۔ انسدادِدہشتگردی عدالت کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین کی عدالت نے جسمانی ریمانڈختم ہونے پر پی ٹی آئی رہنما اعظم سواتی اور اسدقیصرکے بھائی عدنان خان کو جوڈیشل کردیا۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس فاروق حیدر نے کیسوں کی تفصیلات کیلئے پی ٹی آئی رہنما افضال عظیم پاہٹ کی درخواست پر پنجاب حکومت اور وفاق سے رپورٹ طلب کرلی ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں