سوشل میڈیا پر پراپیگنڈا ،احتجاج سے ادارے اور ملک کا نقصان ہوا:پرنسپل پنجاب کالج

سوشل میڈیا پر پراپیگنڈا ،احتجاج سے ادارے اور ملک کا نقصان ہوا:پرنسپل پنجاب کالج

لاہور(دنیا نیوز)پنجاب کالج کیمپس 10 کی پرنسپل سعدیہ یوسف نے کہا ہے کہ سوشل میڈیا پرایک پوسٹ وائرل ہوئی اور ہمارے خلاف پراپیگنڈا کیا گیا۔

احتجاج سے ہمار ے ادارے اور ملک کا نقصان ہوا۔انہوں نے طالبات کیساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ ہم حق اور سچ پر ہیں ، تحقیقاتی اداروں نے واقعہ کی انکوائری کی۔طالبہ ایمان یوسف نے بتایا کہ سب بچیاں سوشل میڈیا پر گروپ میں پوسٹ شیئر کررہی تھیں، میں بغیر تحقیق ویڈیو اپ لوڈ کرنے پر شرمندہ ہوں ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں