پنجاب کالجز قابل اعتماد ادارہ ، اسکے خلاف پراپیگنڈا مسترد :احمد بھچر

پنجاب کالجز قابل اعتماد ادارہ ، اسکے خلاف پراپیگنڈا مسترد :احمد بھچر

لاہور(سیاسی نمائندہ )پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈرتحریک انصاف کے احمد خان بھچر نے پنجاب کالجز کیخلاف پراپیگنڈا مسترد کرتے ہوئے کہاہے کہ ہم بہن بیٹیوں والے ہیں ،ہماری خواہش ہے کہ ایسا کوئی واقعہ رونما نہ ہو ،تین دن گزرچکے ،ہم نے اس معاملے پر کوئی بیان نہیں دیا پھربھی ملبہ ہم پرڈالا گیا۔

 افسو س کی بات ہے کہ اس معاملے کوبھی سیاست کی نذر کردیاگیا۔انہوں نے کہاکہ یہ واقعہ صرف اورصرف مس مینجمنٹ کی وجہ سے بگڑ گیا ،حکومت نے اپنی کوتاہی ماننے کی بجائے ہمیں سیاسی طور پرنشانہ بنایا جبکہ حالات وزرا نے موقع پر پہنچ کرخراب کئے ،اب ایف آئی آرز کاٹ کر معاملے پر سیاست کی جا رہی ہے ۔احمدخان بھچر کا کہنا تھا کہ پنجاب کالجز ایک قابل اعتبار ادارہ ہے ،یہاں سے بہت اچھے طلبہ پڑھے ہیں ،معاملہ پولیس گردی کے بعد خراب ہوا، بچوں کو سمجھایا جا سکتا تھا ، ہم کسی بچے کو نہیں کہیں گے کہ قانون ہاتھ میں لے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں