مولانا اب چن چن کر بدلے لے رہے ہیں، کنڈی

مولانا اب چن چن کر بدلے لے رہے ہیں، کنڈی

حیدرآباد(دنیا نیوز)گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ جمہوریت بہترین انتقام ہے یہ بات پوری ہو گئی، مولانا صاحب اب ان سے چن چن کر بدلے لے رہے ہیں۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ جو لوگ مولانا صاحب کے   بارے میں کہتے تھے وہ ان کے پیچھے نماز پڑھ رہے ہیں، اب یہ لوگ مولانا صاحب کی مس کال کا انتظار کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ 18 ویں ترمیم سادہ اکثریت نہ ہونے کے باوجود ہم نے پاس کرائی یہ بھی کرالیں گے ، ہم نے کبھی جی ایچ کیو پر حملے نہیں کیے ۔گورنرخیبر پختونخوا نے کہا کہ ڈیم فنڈ والا جج کہاں گیا، آلو کے ریٹ یہ طے کریں انصاف کون دے گا ۔فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ گورنر راج میں آئین کی شق موجود ہے لیکن کیا گورنر راج مسئلے کا حل ہے ، گورنر راج آخری حربہ ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں