ہمیں مولانا فضل الرحمن پر بھروسہ ہے :شیخ وقاص اکرم

ہمیں مولانا فضل الرحمن پر بھروسہ ہے :شیخ وقاص اکرم

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک)پی ٹی آئی کے سیکرٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے کہا ہے کہ جو ہمیں مسودہ دیا گیا ہے یہ کسی صورت قابل قبول نہیں ،دنیا نیوز کے پروگرام ’’دنیا مہربخاری کے ساتھ ‘‘میں گفتگو کرتے ہوئے شیخ وقاص اکرم نے کہا ہے کہ اس میں کئی شقیں ایسی ہیں۔

جس کو ہم نہیں مانتے ایک شق سکندر سلطان راجہ کیلئے ہے تاکہ ان کو دوبارہ چیف الیکشن کمشنر بنایا جاسکے ،پھر آرٹیکل 8 کے حوالے سے کچھ چیزیں ایسی ہیں جس میں کچھ کو کور دیا جارہا ہے ۔ آرمی ایکٹ کے حوالے سے ، ایسا کچھ نہیں ہے کہ کچھ تبدیل کیا ہو ، یا کوئی نئی چیز آگئی ہو، ایسا بالکل نہیں ۔ اس پر ہمارے لوگ بھی کام کررہے ہیں، ہم اس پر بار بار زور دے رہے ہیں اس میں پسند ناپسند والی بات ہی نہیں ،ہمیں مولانا فضل الرحمن پر بھروسہ ہے ، ہمارے نمبر پور ے ہیں، حکومت کے نمبر پورے ہوتے توایسی حرکتیں نہ کرتی ،بلاول بھٹو مولانا پر دبائو ڈال رہے ہیں کہ مولانا صاحب ملٹری کورٹ پر راضی ہوجائیں،ایسا کرنے سے کیا بلاول بھٹو کو وزیراعظم بنالیا جائے گاَ، پتانہیں بلاول بھٹوکو اتنی جلدی کیوں ہے ؟، بشریٰ بی بی،علیمہ خان سیاسی عورتیں نہیں ہیں، ا ن کو جیل میں ڈالا ہوا ہے ، جعلی مقدمات بنا کر، یہ کونسی سیاسی روایت تھی کہ آئینی ترامیم پرووٹ لینے کیلئے ایک پیر کی بیوی کو اٹھا لو،حکومت فسطائیت پراترچکی ،عوام کے حقوق غضب کیے جارہے ہیں۔ہمارے ایم این ایز پر جو دبائو ڈٖالا جارہا ہے اس کے ہمارے پاس ثبوت ہیں، وہ الیکشن کمیشن میں لے کرجائیں گے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں