آج حیدرآبادمیں تاریخی جلسہ،لاکھوں لوگ شریک ہونگے ،شرجیل میمن

آج حیدرآبادمیں تاریخی جلسہ،لاکھوں  لوگ شریک ہونگے ،شرجیل میمن

حیدر آباد، کراچی (نمائندہ دنیا، سٹاف رپورٹر)سینئر صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن نے آج (جمعہ کو)ہٹری بائی پاس پر ہونے والے جلسے کے مقام پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے۔

 کہ شہید محترمہ بے نظیر بھٹو مسلسل دھمکیاں ملنے کے باوجود 18 اکتوبرکو بہادری اور جرأت سے پاکستان آئیں، کارساز پر دھماکے میں شہید ہونے والوں کی یاد میں پیپلزپارٹی نے جلسہ حیدرآباد میں کرنے کا فیصلہ کیا، یہ جلسہ ان شا اللہ تاریخ رقم کرے گا،80 ہزار کرسیاں لگ چکی ہیں، لاکھوں لوگ شرکت کریں گے ، شہدا پیپلزپارٹی کا اثاثہ ہیں، جنہیں جلسے کی صورت میں خراج عقیدت پیش کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ محترمہ شہیدبینظیر بھٹو نے اپنے منشور میں جوتذکرہ کیا تھا ٹھیک اسی طرح آئینی ترامیم کے سلسلے میں بلاول بھٹو مذاکرات کررہے ہیں، پی پی نے جو بھی وعدے کیے پورے کیے ،پیپلزپارٹی کبھی بھی جبر کی سیاست کو نہیں مانتی نہ ہی کوئی جبر کیا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں