ہمیں سینیٹرز اغوا کرنے کا فائدہ نہیں :یوسف گیلانی

 ہمیں سینیٹرز اغوا کرنے کا  فائدہ نہیں :یوسف گیلانی

اسلام آباد(آن لائن )چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے سینیٹرز اگر غائب ہیں تو انہیں پتا ہو گا، اگر وہ سینیٹرز اغوا نہیں ہوئے ہوں گے تو کل ادھر ہی ہوں گے۔

 ہمیں سینیٹرز کو اغوا کرنے کا تو کوئی فائدہ نہیں ہے ، ہم تو چاہتے ہی نہیں ہیں کہ کچھ اس  قسم کا ہو، مسنگ سینیٹرز کے حوالے سے آج بھی فلور پر بات ہوئی ہے ، میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا مزید کہنا تھاکہ میں نے نسیمہ احسان کو اپنے پاس بلایا ہے ، ان کامسئلہ حل ہو جائے گا، جو فلور کراسنگ کرے گا وہ نا اہل ہو جائے گا،تو کیا فلور کراسنگ کر کے خود بندہ مر جائے ؟ چیئرمین سینیٹ ایک نیوٹرل عہدہ ہوتا ہے ، ہم حکومت کا حصہ نہیں ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں