پی ٹی آئی کا بارباراحتجاج اچھی حکمت عملی نہیں :تھنک ٹینک

پی ٹی آئی کا بارباراحتجاج اچھی حکمت عملی نہیں :تھنک ٹینک

لاہور (دنیا نیوز )تجزیہ کار ڈاکٹر حسن عسکری کا کہنا تھا کہ احتجاج کی باربار کال دینا اچھی حکمت عملی نہیں ، اگرپی ٹی آئی کی قیادت ہر شہر میں ہڑتال کرانا چاہتی ہے تو اس کیلئے اہتمام اور پلاننگ کی ضرورت ہوتی ہے ۔

دنیا نیوز کے پروگرام ’’تھنک ٹینک‘‘میں گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر حسن عسکری کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی میں دو چیزوں آرگنائزیشن اور پلاننگ کا فقدان ہے ،پی ٹی آئی کی قیادت آج تو آئینی ترامیم پر الجھی ہوئی تھی، اس وجہ سے احتجاج کامیاب نہیں ہوسکا،پی ٹی آئی کی قیادت کو چاہئے کہ پلاننگ کرکے احتجاج کی کال دے ۔دنیا نیوز کے گروپ ایگزیکٹو ایڈیٹر سلمان غنی کا کہنا تھا کہ احتجاج کی کیفیت ہر وقت طاری کرنا سیاسی جماعت کیلئے اچھا نہیں ہوتا، پی ٹی آئی کی قیادت احتجاج کیلئے کال تو دے دیتی ہے مگرخود سڑکوں پر نہیں آتی ،تجزیہ کار ڈاکٹر رسول بخش رئیس کاکہنا تھا کہ اگرپی ٹی آئی نے احتجاجی تحریک چلانی ہے تو اس کیلئے متحدہ محاذ بنانا پڑے گا ،اگر پی ٹی آئی کا ایشو ہی رہتا ہے تو پی ٹی آئی پھر تنہا ہی رہے گی۔ تجزیہ کار ارشاد بھٹی کا کہنا تھا کہ بیرسٹر گوہر اور عمرایوب آئینی ترامیم میں پھنسے ہوئے ہیں، ان کی قیادت معلوم اور نامعلوم مقامات پر بیٹھی ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں