مہنگائی میں0.28فیصد اضافہ،آٹا،ٹماٹر سمیت19اشیا مہنگی ،9سستی

مہنگائی میں0.28فیصد اضافہ،آٹا،ٹماٹر سمیت19اشیا مہنگی ،9سستی

اسلام آباد(نیوز ایجنسیاں ، مانٹیرنگ ڈیسک ) ملک میں ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی کی شرح میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ۔ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے کے د وران مہنگائی کی شرح 0.28فیصد بڑھ گئی، ملک میں مہنگائی کی سالانہ شرح 15.2فیصد ہوگئی، ایک ہفتے کے دوران 19اشیا ء مہنگی جبکہ9سستی ہوئیں۔

 ایک ہفتے کے دوران ٹماٹر 30روپے 84پیسے ،دال مونگ 30روپے 47پیسے فی کلو ، 20کلو  آٹے کا تھیلا 38 روپے 31پیسے ،ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر47روپے 8پیسے مہنگا ہوا۔اسی طرح لہسن، چکن، انڈے ، مٹن، بیف اور بچوں کا دودھ بھی مہنگی ہونے والی اشیا میں شامل ہیں۔ ادارہ شماریات کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ ایک ہفتے کے دوران پیاز 11روپے 74پیسے کلو جبکہ کیلے 3روپے 49پیسے فی درجن سستے ہوئے ، چینی، گڑ، دال ماش، چاول اور آلو کی بھی قیمتیں کم ہوئیں، بریڈ، تازہ دودھ، دہی سمیت 23 اشیا ء کے دام مستحکم رہے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں