ایک کروڑپاؤنڈ ہرجانہ ادائیگی کے حکم سے متعلق خبر میں کوئی صداقت نہیں:پی آئی اے

ایک کروڑپاؤنڈ ہرجانہ ادائیگی  کے حکم سے متعلق خبر میں کوئی  صداقت نہیں:پی آئی اے

اسلام آ باد (آئی این پی )پی آئی اے نے سوشل میڈیا اور ذرائع ابلاغ کے بعض شعبوں میں برطانوی عدالت کی طرف سے برطرف ملازمین کے کیس میں پی آئی اے کو ایک کروڑ پاؤنڈ ہرجانہ ادائیگی کے حکم سے متعلق خبر کو غلط قرار دیا ہے ۔

 ترجمان پی آئی اے نے اپنے ردعمل میں کہا کہ بعض سوشل میڈیا چینلز پر برطانوی عدالت کی طرف سے پی آئی اے کوجرمانہ ادائیگی سے متعلق خبر زیر گردش ہے ، جو سراسر غلط ہے ۔ ترجمان نے کہا کہ 2021میں نکالے گئے 7ملازمین کی جانب سے پی آئی اے کے خلاف ایک دعویٰ دائر کیا گیا تھا۔ ترجمان نے کہا کہ مقدمے کی سماعت 14 اکتوبر سے جاری ہے اور یہ مقدمہ فیصلہ کی سطح تک نہیں پہنچا ، تاہم دونوں فریقین کے وکلا کورٹ سے باہر معاملے کے تصفیے کے قریب پہنچ گئے ہیں۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں